سوات میں سترہ سالہ لڑکی کو طالبان کی جانب سے کوڑے مارنے کی ویڈیو جعلی ثابت

سپریم کورٹ نے مقدمہ نمٹا دیا

بدھ 13 جنوری 2016 11:54

سوات میں سترہ سالہ لڑکی کو طالبان کی جانب سے کوڑے مارنے کی ویڈیو جعلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سوات میں سترہ سالہ لڑکی چاند بی بی کو طالبان کی جانب سے کوڑے مارنے کی ویڈیو جعلی ثابت ہونے پر مقدمہ نمٹا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو بدھ کے روز بتایا گیا ہے کہ دو ہزار دو میں ویڈیو کا واقعہ مبینہ طورپر رونما ہوا تھا تاہم اس کو دو ہزار نو میں ریلیز کیا گیا تھا اب جبکہ یہ ویڈیو جعلی ثابت ہوچکی ہے اور اس جعلی ویڈیو کے حوالے سے دو ہزارنو میں مقدمہ بھی درج کرادیا گیا ہے لہذا اب اس کی مزید سماعت کی ضرورت نہیں ہے جس پر جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ یہ مقدمہ کہاں درج کیا گیا ہے تو بتایا گیا کہ سوات کے تھانہ کبل میں تین اپریل دو ہزار نو میں درج کیا گیا تھا جس میں لڑکی کے خاوند عدالت میں پیش ہوئے تھے اور اس نے عدالت کو بتایا تھا کہ یہ ویڈیو جھوٹی ہے اس سے اس کی بیوی کا کوئی تعلق نہیں ہے واضح رہے کہ ویڈیو کی ریلیز ہونے پر سپریم کورٹ نے دو ہزار دس میں ازخود نوٹس لیا تھا جو گزشتہ روز نمٹا دیا گیا

متعلقہ عنوان :