اژدھے کو چومتے ہوئے سیاح خاتون نے ناک کٹوا لی
فہد شبیر بدھ 13 جنوری 2016 00:08
تھائی لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2016ء)ایک چینی سیاح خاتون اس وقت دہشت زدہ رہ گئی جب اس نے ایک اژدھے کو چومنے کی کوشش کی اور اژدھے نے اس کی ناک پر کاٹ لیا۔یہ واقعہ تھائی لینڈ کے ایک جانوروں کے پارک میں پیش آیا۔یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق اژدھے نے اپنے جبڑے عورت کی ناک پر پیوست کر دئیے اور چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
پھوکٹ نیوز کے مطابق 29 سالہ چینی عورت کا نام جن جنگ ہے۔ جس وقت اژدھے نے عورت کی ناک پر کاٹا ارد گرد کھڑے افراد کی چیخیں نکل گئی ۔(جاری ہے)
انتظامیہ کے دو افراد نے بڑی مشکل سے عورت کی ناک کو اژدھے کے جبڑوں سے الگ کرایا۔ اژدھے کے کاٹنے کے بعد عورت کو پھوکٹ انٹرنیشنل ہوسپیٹل پہنچایا گیا، جہاں اس کی ناک پر 5 ٹانکے لگائے گئے۔ جس اژرھے نے عورت کی ناک پر کاٹا ہے وہ جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والا جالی دار ، مشبک(RETICULATED PYTHON) اژدھا ہے۔
یہ اژدھا لمبائی میں 20 فٹ طویل ہوسکتا ہے لیکن یہ زہریلا نہیں ہوتا۔ سانپوں کےا س مفت شو کا اہتمام پھوکٹ بائیو ٹیکنالوجی میڈیکل ہرب سٹور نے کیا تھا۔ یہ سٹور پھوکٹ کے چالونگ ضلع میں واقع ہے۔سٹور کے مالک نےسیاح عورت کو ہرجانے کے طور پر 1لاکھ 35 ہزار بھات(تقریباً 3700 ڈالر) بھی دئیے ہیں۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.