جرمنی نے استنبول خود کش حملے میں 8 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، استنبول دھماکے میں 8 جرمن شہری ہلاک، 9 زخمی ہوئے ،ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،حملہ قابل مذمت ہے ،جرمنی تحقیقات میں ترکی سے تعاون کرے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترک حکومت کے ساتھ ہیں،جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر کی صحافیوں سے گفتگو،دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،انجیلا مرکل
منگل 12 جنوری 2016 23:43
برلن/انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12جنوری۔2016ء) جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے خود کش حملے میں 8 جرمن شہریوں کی ہلاکت اور 9 کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی،جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر نے کہاکہ انکے ترک ہم منصب نے انھیں خودکش حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ۔
دھماکے میں 8 جرمن شہری ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ جرمنی حملے کی تحقیقات میں ترکی کی مدد کرے گا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ جرمنی استنبول میں ہونے والے خود حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ہم ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔(جاری ہے)
انکا کہنا تھاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترک حکومت کے ساتھ ہیں۔اس سے قبل ترک وزیر اعظم احمد داؤد اگلو نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو ٹیلی فون کرکے دھماکے میں جرمن شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
جرمن چانسلر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انھیں اپنے شہریوں کی ہلاکت پر تشویش ہے جرمنی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا،۔اس سے قبل ترک وزیراعظم احمد داوٴد اولو نے استنبول میں ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ پر عائد کی ہے۔ انہوں نے اِس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف ترکی اپنی مسلح کارروائیاں جاری رکھے گا۔ ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان کْرتَلمْوس کا کہنا تھاکہ یقینی طور پر خود کش بمبار شام سے ترک سرحد عبور کرنے کے حالیہ ایام میں استنبول پہنچا ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.