جامعہ کراچی، بیچلرز/ ماسٹرز/ ڈپلومہ ایوننگ پروگرام میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

منگل 12 جنوری 2016 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ایوننگ پروگرام میں صرف اوپن میرٹ بیچلرز/ ماسٹرز/ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز،سرٹیفیکیٹ کورسز اورڈپلومہ پروگرام کے داخلے برائے سال 2016 ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلے کے خواہشمند طلبہ داخلہ فارم بمعہ کتابچہ1500=/ روپے کے عوض14 جنوری 2016 ء تک(صبح9:00 تا شام 5:00 بجے) تک یوبی ایل بینک کاؤنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے جبکہ شام 5:00 تا 6:00 بجے تک یوبی ایل یونیورسٹی کیمپس برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔علاوہ ازیں (بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام ) میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیادپر ہونے والے داخلوں، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ اور ایوننگ پروگرام)، شعبہ ویژول اسٹڈیز اور اوپن میرٹ کی بنیادوں ہونے والے داخلوں کے وہ طلبہ جن کے نام جاری کردہ میرٹ لسٹ اور کلیم لسٹ میں آچکے ہیں وہ بھی اپنی داخلہ فیس14جنوری 2016 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ فیس صبح 9:30 تادوپہر01:00بجے تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :