نیشنل پریس کلب انتخابات کے خلاف حکم امتناعی درخواست مسترد

منگل 12 جنوری 2016 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء)عدالت نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے خلاف قیوم صدیقی کے حکم امتنازعی کی درخواست رد کر دی۔ سول جج صعیب بلال رانجھا نے عبدالقیوم صدیقی کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے حالیہ ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دلوانے اور نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کو کام سے روکنے کیلئے جو درخواست دائر کی تھی عدالت نے اس کا جائز لینے کے بعد فیصلہ دیا ہے کہ تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد بادی النظر میں یہ بات واضح ہے کہ انتخابات نیشنل پریس کلب کے منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق منعقد کرائے گئے اور اس کے حوالے سے کسی بھی دیگر ووٹر یا ممبر کی طرف سے کوئی عذداری داخل نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے عدالت حکم امتناعی کی درخواست کو مسترد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے مسترد کردہ حکم امتناعی کی ری ویو درخواست کو بھی مسترد کر دیا۔ نیشنل پریس کلب کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست دائر کرنے والوں میں عبدالقیوم صدیقی، مطیع اﷲ جان، عطاء الرحمن طاہر، سید دستار علی شاہ اور عبدالشکور خان شامل ہیں۔ ان افراد نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداران کو کام کرنے سے روکنے کیلئے حکم امتناعی کی ریویو درخواست دائر کی تھی جسے معزز عدالت نے مورخہ 07/01/16 اور 11/01/16 کو مسترد کیا ہے اور پہلی حکم امتناہی کی درخواست پر عدالت کے دیئے گئے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ری ویو حکم امتناعی کی درخواست کو بھی رد کر دیا۔