کراچی سے5دہشت گردوں سمیت 9ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا گیا

منگل 12 جنوری 2016 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) کلفٹن میں حساس ادارے نے چھاپہ مار کر داعش سے رابطے کے الزام میں دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ایک مسجد میں پیش امام کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ دہشگرد کے قبضے سے موبائل فون اور سمز برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

حراست میں لئے گئے دہشتگرد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، گلستان جوہر بلاک 11 میں پولیس نے کارروائی کر کے 4 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔

ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، اسلحہ اور لوٹا ہوا سونا برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان نے پوش علاقوں میں 20 گھروں میں ڈکیتی کا بھی اعتراف کیا ہے۔دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں بھتہ خور اور ڈاکو شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :