وسطی ایشیائی مسلمان ملک کی شعائر اسلام کے خلاف جنگ!
فہد شبیر منگل 12 جنوری 2016 22:35
دوشنبے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2016ء)دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں بعض نام نہاد سیکولر حکومتیں شعائر اسلام کو بھی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ شعائر اسلام کے خلاف جنگ میں وسطی ایشیا کے ایک اہم مسلمان ملک تاجکستان کی حکومت بھی سر فہرست ہے جہاں حکومت نے داڑھی، حج اور خواتین کے حجاب کے خلاف اعلانیہ اور غیراعلانیہ جنگ برپا کر رکھی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مسلمان اکثریتی ریاست تاجکستان میں شعائر اسلام کے خلاف جاری کارروائیوں پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ تاجک پولیس نوجوانوں کو داڑھی رکھنے سے سختی سے روک رہی ہے۔ حال ہی میں پولیس نے 23 سالہ عمر بوبوگونوف نامی ایک نوجوان کو محض اس لیے اذیتیں دے کر قتل کر دیا کہ اس نے چہرے پر داڑھی سجا رکھی تھی۔(جاری ہے)
اس سے قبل ایک دوسرے تاجک شہری رستم گولوف کو بھی داڑھی رکھنے کی پاداش میں حراست میں لیا گیا اور زبردستی اس کی داڑھی منڈوا دی گئی تھی۔
تاجک حکومت کی مذہبی قدغنیں صرف مسلمانوں تک محدود نہیں بلکہ ملک کی 10 فی صد نمائندہ مسیحی برادری بھی حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے نشانے پرہے۔ پچھلے تین سال سے عیسائیوں کو کرسمس کی تقریبات منعقد کرنے اور دیگر فرائض کی انجام دہی سے سختی سے روکا جا رہا ہے۔ عرب آن لائن روزنامہ ’’المختصر‘‘ کے مطابق دوشنبہ حکومت نہ صرف نوجوانوں کو داڑھی رکھنے سے روک رہی ہے بلکہ خواتین کو حجاب کرنے، حج پر جانے اور بچوں کے عربی نام رکھنے پربھی قدغنیں عاید کی جا رہی ہیں۔ اگرچہ حکومت نے میڈیا میں آنے والی ان اطلاعات کی بہ ظاہر تردید کی ہے مگر عملا تاجک پولیس داڑھی والے ہرشہری کو شبے کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محض داڑھی رکھنے کی پاداش میں کسی بھی وقت کسی شخص کو حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ تاجکستان ایک سنی اکثریتی ملک ہے جس کی قیادت سنہ 1992ء کے بعد سے امام علی رحمان کے ہاتھ میں ہے۔ حال ہی میں تاجک پارلیمنٹ نے انہیں’’قائد الامۃ‘‘ کا خطاب دینے کے ساتھ تاحیات ملک کا سربراہ قرار دیا تھا۔ آٹھ ملین آبادی والے اس ملک میں اپوزیشن کو دبانے پر بہت زور دیا جاتا ہے مگر شہریوں کی سماجی بہبود اور معاشی ترقی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جا سکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.