کراچی، تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر 18 انچ کی سیوریج لائن سے نکاسی آب کے نظام کو رواں دواں کر دیا گیا ہے،واٹر بورڈ

منگل 12 جنوری 2016 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) واٹر بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر 18 انچ کی سیوریج لائن چوک ہو جانے کے باعث اوور فلو ہو گیا تھا واٹر بورڈ کے عملہ نے فوری طور پرموقع پرپہنچ کر بند سیوریج لائن کومشینری اور افرادی قوت کی مدد سے مختصر وقت میں کھول دیا اور نکاسی آب کے نظام کو رواں دواں کر دیا ، اس لائن کے چوک ہونے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیرِ بلدیات جام خان شورو بھی متاثرہ مقام پر پہنچ گئے اور اس جگہ کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم کو رواں رکھا جائے ، دریں اثناء ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فریدنے اطلاع ملنے پر افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچ کر چوک ہو جانے والی لائن کو کھول کر نکاسی آب کے نظام کو رواں کر دیا جائے، واٹر بورڈ کے عملے نے فوری طور پر متاثرہ لائن کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے تھوڑی دیر میں کھول دیا اور نکاسی آب کے نظام کو رواں کر دیا اور نکاسی آب کی صورتحال معمول پر آگئی لائن کے اوور فلو کے باعث ٹریفک کی آمدورفت میں جو مشکلات پیش آ رہی تھیں لائن کے کھلنے کے بعد ٹریفک معمول پر آ گیا ، سپرنٹنڈنگ انجینئر اسلم اعوان نے لائن کی ڈی کا سلٹنگ کام اپنی نگرانی میں کرایا، امکان ہے کہ سیوریج لائن چوک کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :