نابینا احتجاجی مظاہرین سے پولیس میٹروبس ٹریک خالی کروانے میں ناکام ہوگئی

میٹرو بسوں سے عورتوں ، بچوں اور شہریوں کو مجبوراً اتر کر پیدل دوسرے ذرائع استعمال کرنے پڑے

منگل 12 جنوری 2016 22:29

نابینا احتجاجی مظاہرین سے پولیس میٹروبس ٹریک خالی کروانے میں ناکام ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) نابینا احتجاجی مظاہرین سے پولیس میٹروبس ٹریک خالی کروانے میں ناکام ہوگئی۔ میٹرو بسوں سے عورتوں ، بچوں اور شہریوں کو مجبوراً اتر کر پیدل دوسرے ذرائع استعمال کرنے پڑے۔ بسوں سے اترنے والے شہریوں نے احتجاجی مظاہرین اور حکومتی کارندوں کو سخت سست کیا۔ نابینا افراد نے دوسرے روز بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میٹروبس ٹریک پر قبضہ کئے رکھا۔

(جاری ہے)

پولیس وقفے وقفے سے نابینا مظاہرین سے میٹرو ٹریک خالی کرواتی رہی مگر گذشتہ روز نابینا افراد نے مذاکرات میں ناکامی کے بعد میٹرو ٹریک کو مکمل بند کئے رکھا۔ شاہدرہ سے گھجومتہ روزانہ ہزاروں لوگ میٹروبس کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ گذشتہ روز مسافروں کو مجبوراً بسوں سے احتجاج کے باعث اتر کر دوسرے ذرائع کے ذریعے اپنی اپنی منازل تک جانا پڑا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔میٹروبس سے اترنے والے شہریوں نے مظاہرین اور حکومت کو سخت سست کہا

متعلقہ عنوان :