پاکستان کے سعودی عرب اورایران کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں،پاکستان اس تناز ع پر قومی مفادات اورعوامی امنگوں کو مدنظر رکھ کر اپناکرداراداکرے گا

مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کوبریفنگ

منگل 12 جنوری 2016 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب اورایران دونوں ملکوں کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں،پاکستان قومی مفادات اورعوامی امنگوں کو مدنظر رکھ کر اپناکرداراداکرے گا۔ وہ منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں ان کیمرہ بریفنگ دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس اویس خان لغاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی نے ایران اورسعودی کے درمیان کشیدگی پر دفترخارجہ کے موقف کو سراہا جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایران اورسعودی عرب کشیدگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دونوں ملکوں کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں،پاکستان قومی مفادات اورعوامی امنگوں کو مدنظررکھ کر اپنا کرداراداکرے گا