وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا خواتین کی حیثیت بارے قومی کمیشن کے دفتر کا دورہ، کمیشن کے کردار اور جاری متعدد منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ

منگل 12 جنوری 2016 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء)وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے خواتین کی حیثیت بارے قومی کمیشن کے دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کمیشن کے کردار اور شروع کیے گئے متعدد منصوبوں بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ سائرہ افضل تارڑ نے کمیشن برائے حیثیت نسواں کے اغراض و مقاصد کے حصول کے لیے بھر پور کام کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

سائرہ افضل تارڑ کو گذشتہ ہفتے نیشنل کمیشن برائے سٹیٹس آن وویمن کی چیئرپرسن کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سائر ہ افضل تارڑنے مشترکہ کوششوں سے تمام مطلوبہ اہداف اور ملک میں خواتین کو جائرمقام دلانے اور انہیں معاشرہ میں بااختیار بنانے کے اغراض و مقاصد کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔ اور کہا کہ بالخصوص نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن سٹڈیز کے اشتراک سے خواتین بارے جاری منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کمیشن برائے حیثیت نسواں اور انسٹی ٹیوٹ کو منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر خواتین کی حیثیت کے بارے میں کمیشن کے حکام اور کمیشن کی سابق چیئرپرسن خاور ممتاز بھی موجود تھیں۔