ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے اختر جان مینگل کی ملاقات ، قومی وصوبائی معاملات پر گفتگو

ایوان بالا میں ہر قومی معاملے پر سیر حاصل بحث ہو رہی ہے‘ آئین پر من و عن عملدرآمد کے فیصلے ہو رہے ہیں، عبدالغفور حیدری

منگل 12 جنوری 2016 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے ملاقات کی جس میں قومی وصوبائی معاملات زیر بحث آئے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سردار اختر جان مینگل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وفاق اور اکائیوں کی قیادت کے درمیان باہمی رابطوں سے ایک دوسرے کے نقطہ نگاہ کو سمجھنے میں مددملتی ہے ۔

سردار اخترجان مینگل نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی امیدوں کو محور ہے ۔

(جاری ہے)

قومی معاملات کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانا خوش آئند ہیں ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ایوان بالا میں ہر قومی معاملے پر سیر حاصل بحث ہو رہی ہے اور آئین پر من و عن عملدرآمد کے فیصلے بھی ہو رہے ہیں ۔ملاقات میں سینیٹرز ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی ، میر کبیر محمد شاہی بھی موجود تھے ۔ بعدازں بلوچستان کے زمینداروں کے وفد نے سینیٹر میر کبیر محمد شاہی کی سربراہی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کر کے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے وزارتی اور صوبائی سطح پر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :