پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام کے ابتدائی دو دنوں میں ٹی آر ای سرٹیفکیٹ کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث تجارتی حجم بڑھ گیا، تجارتی حجم 5.02فیصد5.71فیصد ریکارڈ

منگل 12 جنوری 2016 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام کے ابتدائی دو دنوں میں ٹی آر ای سرٹیفکیٹ کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث تجارتی حجم بڑھ گیا ۔

(جاری ہے)

لاہور سٹاک ایکس چینج اور اسلام آباد سٹاک ایکس چینج کے انضمام سے قبل تجارتی حجم 0.27فیصد تھا ، پاکستان سٹاک ایکس چینج بننے کے بعد منڈی کے باوجود تجارتی حجم 5.02فیصد5.71فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ماہرین کے مطابق تجارتی حجم کا اضافہ حوصلہ افزا ہے جو کہ جاری رہنے کا امکان ہے اور اسکی بنیادی وجہ ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز کی تعداد میں اضافہ ہے ۔اس اقدام سے مارکیٹ میں مقابلہ سازی کا رجحان ہو گا اور کارکردگی بہتر ہو گی جبکہ ریٹیل صارفین کے لئے سروسز بھی بہتر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :