آرمی چیف کی نادرا آفس مردان پر خودکش حملے میں شہید لانس نائیک (ر) پرویز خان کے بیٹے سے ملاقات، متاثرہ خاندان کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،آئی ایس پی آر

منگل 12 جنوری 2016 22:10

راولپنڈی / مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مردان کا دورہ کیا جہاں انھوں نے نادرا آفس پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک ریٹائرڈ پرویز خان کے بڑے بیٹے تیمور خان سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندان کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مردان کے دورے کے دوران 29 دسمبر کو نادرا آفس پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید لانس نائیک ریٹائرڈ پرویز خان کے بیٹے تیمور خان سے ملاقات کی ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لانس نائیک ریٹائرڈ پرویز خان کی بہادری کی تعریف کی اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔لانس نائیک ریٹائرڈ پرویز خان نے 29 دسمبر 2015کو نادرا آفس مردان میں خودکش حملہ آور کو اندر جانے سے روکا تو بمبار نے خودکو دھماکے سے اڑا لیا جس سے اس نے اپنی جان دے کر کئی قیمتی جانیں بچا لیں۔