این اے 218 ،پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار مخدوم سعیدالزماں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں ،اشرف نوناری

منگل 12 جنوری 2016 22:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء)مٹیاری کے حلقہ این اے 218 کے امیدوار اور سندھ نیشنل تحریک کے چیئر مین اشرف نوناری نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ این اے 218 پی پی پی امیدوار مخدوم سعید الزمان نہ صرف آئین پاکستان کے آرٹیکل 63/62 کے تحت نااہل ہیں بلکہ وہ مذہبی منافرت پھلانے ، توہین رسالت اور مذہبی فرقہ واریت میں بھی ملوث ہیں، پی پی پی امیدوار مخدوم سعید الزمان کے لکھے ہوئے کتاب توہین رسالت کے زمرے میں آتے ہیں ،انہوں نے توہین ونفرت آمیز مواد لکھ کر شیعہ وسنی مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں ، وہ نہ صرف مختلف فرقوں کے لوگوں کیلئے بلکہ اقلیتوں کیلئے بھی نا پسندید ہ نمائندے ہیں ،مخدوم نے اپنے نفرت انگیز اور اشتعال انگیز کتابوں کی صورت میں مذہبی انتہاپسندی اور جنونیت کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے وہ ہالا میں بیٹھ کر سندھ میں طالبنائیزیشن کو بڑہا نے کی کوشش کرر ہا ہے ،اشرف نوناری نے مخدوم سعید الزمان کے مختلف کتابوں کا اپنے لکھے ہوئے خط میں حوالا دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 63/62 پے پورا نہیں اترتے اور نا ہی وہ امین و صادق بن سکتے ہیں ،الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ ان کا نامزدگی فارم رد کرتے ہوئے ان پر تاحیات الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے، اشرف نوناری نے اپنے خط میں مثال دی کے الیکشن کمیشن نے جس طرح نامور کالم نویس ایاز امیر کے الیکشن لڑنے پر پابند عائد کی تھی مخدوم سعیدالزمان پر ایسے ہی الزامات ہیں اس لیئے ان پر بھی پابندی لگائی جائے ، انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ 18 جنوری کو ہونے والا ضمنی انتخاب فوج اور رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں ،دوسری صورت میں ضلع مٹیار ی میں بھی درازا شریف جیسا خونریز سانحہ رونما ہوسکتا ہے ، اشرف نوناری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے ہوئے خط میں مخدوم سعیدالزمان کے لکھئے ہوئے نفرت آمیزو توہین آمیز کتابوں،تحریروں اور تقریروں کی کاپیاں بھی بطور ثبوت الیکشن کمیشن کو ارسال کردیئے ہیں ،