سینیٹ نے ملک کے تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کی بحالی کی ضرورت کو زیر غور لانے کیلئے ایوان کی کمیٹی تشکیل دینے کی تحریک منظور کرلی

منگل 12 جنوری 2016 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) سینیٹ نے ملک کے تعلیمی اداروں خصوصاً کالجز اور یونیورسٹیز میں طلباء یونین کی بحالی کی ضرورت کو زیر غور لانے کیلئے پورے ایوان کی کمیٹی تشکیل دینے کی تحریک منظور کر لی۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے ملک کے تعلیمی اداروں خصوصاً کالجز اور یونیورسٹیز میں طلباء یونین کی بحالی کی ضرورت کو زیر غور لانے کیلئے پورے ایوان کی کمیٹی تشکیل دینے کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

متعلقہ عنوان :