صدر ممنون حسین کی استنبول بم دھماکوں کی شدید مذمت

قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 12 جنوری 2016 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ترکی کے شہر استنبول میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ترجمان صدر ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں صدر مملکت نے کہا کہ دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس اور دکھ ہوا ہے انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمی ہونے والوں کی صحت کے لئے دعا بھی کی ہے

متعلقہ عنوان :