خواہش ہے پاکستان کرکٹ کی جس حد تک ہوسکے خدمت کروں، ویوین رچرڈز

64سال کی عمر میں بھی دل چاہتاہے کہ گراوٴنڈمیں اترجاوٴں اور اپنی بھڑاس نکال دوں پاکستانیوں نے مجھے بہت پیار دیا ہے،پی ایس ایل میں کوئٹہ کی کوئٹہ کی ٹیم بہت متوازن ہے، کوئٹہ کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کرکٹرز موجود ہیں ، ویسٹ انڈیز لیجنڈ

منگل 12 جنوری 2016 20:59

خواہش ہے پاکستان کرکٹ کی جس حد تک ہوسکے خدمت کروں، ویوین رچرڈز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کر کٹر اور پی ایس ایل میں کوئٹہ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ 64سال کی عمر میں بھی دل چاہتاہے کہ گراوٴنڈمیں اترجاوٴں اور اپنی بھڑاس نکال دوں، خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ کی جس حد تک ہوسکے خدمت کرسکوں،پاکستانیوں نے مجھے بہت پیار دیا ہے،پی ایس ایل میں کوئٹہ کی کوئٹہ کی ٹیم بہت متوازن ہے، کوئٹہ کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کرکٹرز موجود ہیں ، احمد شہزاد بہت اچھا بیٹسمین ہے جس کی تکنیک بہت اچھی ہے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیوں اپنی صلاحیتوں کی ساتھ انصاف نہیں کرپارہا،احمد شہزاد م میں مجھے حنیف محمد کا عکس نظر آتا ہے،پاکستان سپر لیگ دوسری لیگز سے مختلف ہے یہاں صرف پیسہ پھینکنے کی اجازت نہیں ، پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا طریقہ بنایا گیا ہے اس سے سب ہی ٹیمیں بہت زیادہ مضبوط اور فرنچائز کو بہت زیادہ پیسہ بہانے کی ضرورت بھی نہیں پڑی۔

(جاری ہے)

لیگ میں شائقین کو بہت مزا آئے گا، امید ہے کہ پی ایس ایل میں بہت ہی کانٹے کے مقابلے ہونے والے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ64 سال کی عمر میں پیسوں کی خاص اہمیت نہیں رہتی جس چیز کی میرے لئے اب اہمیت ہے وہ اس کی عزت اور پیار کی ہے جو پاکستانی مجھ سے کرتے ہیں۔ مجھے یاد ہے جب میں پاکستان میں کھیلتا تو پاکستانی شائقین یہ بھول جاتے تھے کہ میں ان کے لیجنڈ بالرز کی پٹائی کررہا ہوں۔پاکستانیوں نے ہمیشہ اچھی شارٹ پر مجھے داد دی اور پھر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ تعلقات بہت پرانے ہیں۔دونوں ملک ایک دوسرے کی ہر شعبے میں پہلے بھی مدد کرتے آئے ہیں اور اب بھی میری خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ کی جس حد تک ہوسکے خدمت کرسکوں ۔