وزیر اعلیٰ سند ھ کی ملیر بار کی تقریب حلف برداری میں عدلیہ پر تنقید،کئی وکلا اور دو جج تقریب چھوڑ کر چلے گئے

کچھ لوگ چور راستے کی تاڑ میں رہتے ہیں ،پراسیکیوٹر سپریم کورٹ کے حکم پر کام کر رہے ہیں، پلی بارگین کا پیسہ کہاں جاتا ہے،قائم علی شاہ کا خطاب

منگل 12 جنوری 2016 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ ملیر بار کی تقریب حلف برداری میں عدلیہ پر برس پڑے جس پر وہاں موجود وکلا اور دو جج تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیر اعلیٰ سندھ نے ملیر بار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی جہاں انہوں نے خطاب کے دوران عدلیہ کو ہی آڑے ہاتھ لے لیا اورتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ چور راستے کی تاڑ میں رہتے ہیں ،پراسیکیوٹر سپریم کورٹ کے حکم پر کام کر رہے ہیں۔قائم علی شاہ نے استفسار کیا کہ پلی بارگین کا پیسہ کہاں جاتا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے عدلیہ پر تنقید کرنے پر تقریب میں موجود وکلااور دوجج احتجاجی طور پر وہاں سے چلے گئے۔ (ار)