Live Updates

سابق گورنر چوہدری سرور کا تحریک انصاف کو الوداع کہنے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 12 جنوری 2016 20:14

سابق گورنر چوہدری سرور کا تحریک انصاف کو الوداع کہنے کا امکان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جنوری 2016 ء) سابق گورنر چوہدری سرور کا تحریک انصاف کو الوداع کہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا یے۔ تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق گورنر چوہدری سرور تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری سرور تحریک انصاف کی اندرونی سیاست سے شدید نالاں ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے تحفظات پارٹی کی اعلی قیادت تک بھی پہنچا دیے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال چوہدری سرور کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات