ساہیوال،9ماہ قبل ٹرک ڈرائیو ر کی پراسرار موت کا معمہ حل ،ملزمہ گرفتار ،محبوبہ نے قتل کر کے لاش نمبردار کے ڈیرہ میں پھینک دی تھی

منگل 12 جنوری 2016 20:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) پولیس ہڑپہ نے چک 10/2ایل سے 9ماہ قبل ملنے والی آئل ٹینکر ڈرائیور فرزند علی کی لاش کا معمہ حل ہو گیا ،ملزمہ گرفتا ر۔محبوبہ نے قتل کر کے لاش نمبر دار کے ڈیرہ کے باہر پھینک دی، پولیس نے ملزمہ کے خلاف قتل کا مقدمہ 9ماہ 6یوم بعد درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 53جی ڈی کے جہانگیر کے بھائی فرزند علی کو 5-4-15کو نامعلوم ملزموں نے ہلاک کر کے چک 10/2ایل کے نمبردار جعفر علی کے ڈیرہ کے باہر پھینک دیا تھا پولیس نے لاوارث لاش قرار دی اور بعد میں اتفاقی موت قرار دے کر لاش دفن کر ادی لیکن مقتول کے بھائی جہانگیر کی رپورٹ پر انکوائری کے بعد جب لاش کا پوسٹمارٹم کرایا گیا تو فرزند علی موت گلہ دبا کر ہلاک کر نے کا نتیجہ پائی گئی پولیس نے دوران تفتیش سراغ لگایا تھا کہ فرزند علی کی محبوبہ زینب نے اسے بلوا کر قتل کرایا جس پر پولیس نے 9ماہ 6یوم بعد ملزمہ زینب کے خلاف 302ت پ کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزمہ کو گرفتارا کر لیا جس نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :