کوئٹہ، تحفظ ناموس رسالت کے قانون میں تبد یلی برداشت نہیں کریں گے ،مفتی محمد صدیق قادری

منگل 12 جنوری 2016 20:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء ) جماعت اہلسنت بلوچستان کے امیر مفتی محمد صدیق قادری شاذلی نے کراچی کے دور ے میں بانی وامیر دعوت اسلامی حضرت علامہ مولینا ابوالبلال محمد الیاس عطاری قادری سربراہ پاکستان سنی تحریک جناب محمد ثروت اعجاز قادری سربراہ اہلسنت و جماعت مفتی محمد عابد مبارک صوبائی امیر جماعت اہلسنت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری تحریک صراط مستقیم کے امیر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اشرف آصف جلالی سے ملاقاتیں کیں اور تمام قائدین اہلسنت کو لبیک یارسول اﷲ ﷺ کا نفرنس کی کامیابی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام تنظیما ت اہلسنت کے اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی اتحاد واتفاق کی برکت لبیک یارسول اﷲ ﷺ کا نفرنس کی عظیم کامیابی ہے لہذا مسلک اہلسنت کے عظیم تر مفاد میں تنظیمات اہلسنت کا اتحاد ناگزیر ہوچکاہے تمام قائدین کو اپنے اختلافات ختم کرکے تحفظ ناموس رسالت کے عظیم مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایک ہونا ہوگا گذشتہ ادوار میں طالبان کے نام سے دہشت گردی کو فروغ دیا گیا اور اب داعشی سوچ کے حامل مدارس و افراد پاکستان میں داعش کے پنجے گاڑنا چاہتے ہیں اگر داعش نے ہمارے ملک میں اپنے نا پاک عزائم کو عملی جامہ پہنانا شروع کردیا تو پھر بہت نقصان ہوگا لہذا ہمارے سیکیورٹی ادارے اور با لخصوص آرمی چیف جناب محمد راحیل شریف داعش اور اس کی حمایتی تنظیموں اور افراد کی سرکوبی کیلئے آگے بڑہیں انشاء اﷲ تمام تنظیمات اہلسنت ان کے شانہ بشانہ ہونگیں اور پاکستان کے دفاع کیلئے لبیک یا رسول اﷲ ﷺ کہنے والے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

متعلقہ عنوان :