سندھ ہائی کورٹ ،ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کے حلف نامے میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر کو نوٹس جاری

منگل 12 جنوری 2016 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کے حلف نامے میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین سینیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں حاجی گل نامی سماجی کارکن کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ آئین کے مطابق ممبر قومی و صوبائی اسبلی کے حلف نامے میں اﷲ کو حاضر ناظر جان کر کا جملہ شامل کرنا ضروری ہے لیکن حلف نامے میں اﷲ کا نام شامل نہیں کیا گیا درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے چیف الیکشن کمشنر،اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔