وزیراعلیٰ کی نابینا افراد کے معاملے کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی ہدایت

منگل 12 جنوری 2016 19:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نابینا افراد کے معاملے کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نابینا افراد ہمارے بچوں کی طرح ہیں، ان کا ہر طرح سے پورا خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قانون کے مطابق نابینا افراد کے مسئلے کا خوش اسلوبی سے حل نکالا جائے۔