اسلام آباد، بارش نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر جل تھل کردیا

منگل 12 جنوری 2016 16:18

اسلام آباد، بارش نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر جل تھل کردیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں منگل کے روز دن بھر جاری رہنے والی بارش نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر بھی جل تھل کردیا‘ ایوان بالا کی گیلریاں ٹپکنے لگیں‘ سینٹ ہال میں پانی روکنے کے لئے بالٹیوں کا سہارا لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں دن بھر بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا تاہم اس بارش نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سی ڈی اے کی نااہلی کا ایک بار پھر پول کھول دیا موسلادھار بارش سے سینٹ ہال کی گیلریاں ٹپکنے لگیں اور سینٹ ہال میں پانی روکنے کے لئے بالٹیوں کا سہارا لیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل متعدد مرتبہ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کی مسجد چھت ٹپکنے کا واقعہ بھی سامنے آچکا ہے۔