اپوزیشن کا گرینڈ الائنس پیر پگارا ہی کے خلاف سازش ہے، ثبوتوں کے ساتھ پیرپگارا کے سامنے اس الائنس کو بے نقاب کروں گا‘ سندھ اسمبلی میں مردوں کیلئے بیوٹی سیلون شرجیل میمن کی فرمائش پر بنایا جارہا ہے

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 12 جنوری 2016 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس پیر پگارا ہی کے خلاف سازش ہے، ثبوتوں کے ساتھ پیرپگارا کے سامنے اس الائنس کو بے نقاب کروں گا‘ سندھ اسمبلی میں مردوں کیلئے بیوٹی سیلون شرجیل میمن کی فرمائش پر بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ مفاد پرست لوگ پیرپگارا اور فنکشنل لیگ کو استعمال کریں گے اور اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بھی پیرپگارا ہی کے خلاف سازش ہے۔

جب بھی پیر پگارا سے ملاقات کا موقع ملا انہیں الائنس کی حقیقت بتا?ں گا اور ثبوتوں کے ساتھ الائنس کو پیرپگارا کے سامنے بے نقاب کروں گا۔ سندھ اسمبلی میں بیوٹی پارلر اور دیگر سہولیات کی تعمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ مردوں کیلئے جو سیلون تعمیر کیا جا رہا ہے وہ شرجیل میمن کی فرمائش پر بنایا جا رہا ہے۔