چوہدری محمدسرور نے ”بجلی اور گیس “کی لوڈشیڈ نگ اور حکومتی ناکامیوں پر ”وائٹ پیپر“جاری کردیا

منگل 12 جنوری 2016 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ”بجلی اور گیس “کی لوڈشیڈ نگ اور حکومتی ناکامیوں پر ”وائٹ پیپر“جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ(ن) لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے ملک میں200سے زائد چھوٹی اور بڑ ی صنعتیں بند ہوئیں ‘1000سے زائد خاندان بے روزگارے ہوئے ہیں ‘ ملک کی بجلی چوری اور لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے (ن) لیگ کے دور حکومت میں200ارب سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے ‘ملک میں آج بھی6سے10گھنٹے کی بجلی اورگیس کی صبح اور شام کے وقت بدتر ین لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے ‘(ن) لیگ کے اقتدار میں آنے سے گیس کی پیدوار میں اضافہ کی بجائے145ملین کیوبک فٹ کمی ہو گئی ہے ‘نئے کنکشن کیلئے16لاکھ ساڑھے58ہزار درخواستیں زیر التواء ہیں ‘کر پشن اور محکمے کی نااہلی کی وجہ سے سالانہ 160ملین کیوبک فٹ گیس چوری ہو رہی ہے‘ سالانہ 10ارب سے زائد کی بجلی چوری ہو رہی ہے ‘6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا دعویٰ کر نیوالے حکمران ناکام ہوئے ہیں انکو خود ہی اب اپنا ”نام “بدل “لیناچاہیے ‘نندی پور پاور پلانٹ اورقائد سولر جیسے منصوبوں میں اربوں روپے کی کر پشن حکمرانوں کی لوٹ مار کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی جانب سے جاری ”وائٹ پیپر “میں کہا گیا ہے کہ 2015میں دستیاب ذخائر سے پیدوار میں145ملین کیوبک فٹ گیس کی کمی ہوئی ہے اور 160ملین کیوبک فٹ گیس لاسز و چوری ہوئی ہے اور ملک میں گیس کی ضرورت تقریبا 2400ملین کیوبک فٹ جسکی وجہ سے 1400ملین کیوبک فٹ گیس کا شارٹ فال ہے جبکہ سوئی گیس کے صارفین کی تعدا د میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے گیس کی طلب میں سالانہ 100ملین کیوبک فٹ گیس کا اضا فہ ہو رہا ہے ۔

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے اپنے حقائق نامہ میں مزید بتایا ہے کہ اپٹما اور دیگر ذرائع کے مطابق گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے نہ صرف ملک میں ہزاروں سی این جی اسٹیشن بند پڑ ہے ہیں بلکہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے ملک میں200سے زائد چھوٹی اور بڑ ی صنعتیں بند ہوئیں جسکی وجہ سے ہزاروں خاندان بے روزگار ہوئے ہیں خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں جبکہ بجلی کے شعبے میں نندی پو ر پر اجیکٹ سے10روپے سے زائد فی یونٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جو پاکستان کے کسی بھی ایسے پار وپلانٹ کی مہنگی تر ین بجلی ہے جسکی وجہ سے بجلی کے صارفین کی جیبوں پر سالانہ اربوں روپے کا ”ڈاکہ“ہے اور آج پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سردیوں کے دوران بھی 6سے10گھنٹے کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے ملک میں غر بت اور مہنگائی و بے روزگاری جیسے مسائل میں بھی مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے ‘حکومتی وزیر دسمبر کے دوران خود پار لیمنٹ میں بتا چکا ہے کہ 2 سالوں میں ملک میں بجلی چوری سے ہونے والے نقصانات 101.54ارب روپے ہیں ‘ملک میں بجلی کی پیداوار آٹھ ہزار 928 میگا واٹ ہے جس میں ہائیڈرل سے تین ہزار 565 میگا واٹ گیس سے دو ہزار 924، تھرمل سے 2ہزار 296 ونڈ سے 122میگا واٹ بجلی حاصل ہورہی ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب15ہزار سے زائد میگاواٹ ہے جبکہ حکومتی نمائندے خود کہتے ہیں کہ (ن) لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد بجلی چور کی مد میں پاکستان کے قومی خزانے کوتقر یبا200سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے‘وائٹ پیپر میں مزید بتایا گیا ہے کہ بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے صنعتوں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی بے روزگاری میں خطر ناک حد اضا فہ ہو رہا ہے اور (ن) لیگ کے موجودہ دور حکومت میں بھی عوام لوڈشیڈ نگ کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ‘6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا دعویٰ کر نیوالے حکمران ناکام ہوئے ہیں اس لیے انکو خود ہی اپنا نام بد ل لینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :