آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ مدہو محمڈن کی شاندار جیت

ینگ تغلق کو شکست ،آسکانی برادرز اور آل برادرز کا مقابلہ بر ابر رہا

منگل 12 جنوری 2016 15:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیگ میچز میں مدہو محمڈن سفاری پارک نے مد مقابل ینگ تغلق لیاری کو 2-0سے شکست دیدی اور 3قیمتی پوائنٹ حاصل کرکے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ینگ تغلق کی ٹیم با جود کوشش کوئی گول اسکور نہ کرسکی میچ کی خاص بات مدہو محمڈن کے کھلاڑی نسیم کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے دونوں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔دوسرے میچ میں جو کہ آسکانی برادرز ڈسٹرکٹ ویسٹ اور آل برادرز ڈسٹرکٹ ملیر کے مابین کھیلا گیا اپنے وقت مقررہ تک بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہو ا کوئی بھی ٹیم برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل ریفری جاوید بنگش،سراج الدین طالب اور جمیل ناز نے انجام دیء جبکہ میچ کمشنر محمد نسیم پی آئی اے اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔