بالی وڈ کی نئی فلم ”وزیر“ نے نمائش کے پہلے ہفتے میں 21 کروڑ روپے کما لئے

منگل 12 جنوری 2016 14:57

بالی وڈ کی نئی فلم ”وزیر“ نے نمائش کے پہلے ہفتے میں 21 کروڑ روپے کما ..

ممبئی ۔ 12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) بالی وڈ کی نئی فلم ”وزیر“ نے نمائش کے پہلے ہفتے میں 21 کروڑ روپے کما لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر جس میں اہم کردار امیتابھ بچن اور فرحان اختر کررہے ہیں نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 5.61 کروڑ روپے کما ئے۔ فلم نے دوسرے اور تیسرے دن بالترتیب 7.16 کروڑ اور 8.24 کروڑ روپے کمائے۔ فلم کے پروڈیوسر ودھوونود چوپڑا اور راج کمار ہیرانی ہیں ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں نیل نیتن مکیش‘ ادیتی راؤ ہداری اور جان ابراہام شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :