ایم کیوایم نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا، بورڈ کا سربراہ وزیراعلی کے بجائے میئرکراچی کوبنانے کی تجویز شامل

وزیربلدیات سندھ صفائی مہم نہیں مال بناؤمہم پرلگے ہوئے ہیں،کراچی میں جاری حکومتی صفائی مہم کو بے نقاب کرینگے ،خواجہ اظہارالحسن

منگل 12 جنوری 2016 14:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ترمیمی بل منگل کو سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا ہے۔ ترمیمی بل میں بورڈ کا سربراہ وزیراعلی کے بجائے میئرکراچی کوبنانے کی تجویز شامل ہے۔اس موقع پر میڈیاسے بات چیت میں خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ وزیربلدیات سندھ صفائی مہم نہیں مال بناؤمہم پرلگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ سے کراچی میں جاری حکومتی صفائی مہم کو بے نقاب کریں گے ۔خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ سال میں چوتھی بارصفائی مہم شروع ہوئی ہے۔ ہروزیربلدیات فوٹوسیشن کیلئے صفائی مہم شروع کردیتا ہے۔انہوں نے سندھ اسمبلی کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم ارکان نے سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈترمیمی بل بھی سندھ اسمبلی میں جمع کرادیاہے۔ ترمیمی بل میں بورڈ کا سربراہ وزیراعلی کے بجائے میئرکراچی کوبنانے کی تجویز شامل ہے۔