راہداری منصوبہ،سندھ نے کے پی کے اور بلوچستان کی حمایت کر دی،کراچی سٹاک ایکسچینج کے نام تبدیل کرنے پروزیرخزانہ سندھ کا اظہار حیرت

منگل 12 جنوری 2016 14:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) حکومت سندھ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تحفظات کی حمایت کردی ہے۔ وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کو پاکستان کا منصوبہ سمجھا جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بھی پاک چائنہ اقتصادی منصوبہ پر اپنا موقف پیش کر دیا ہے۔

حکومت سندھ کے وزیر برائے خزانہ مراد علی شاہ نے راہ داری منصوبہ پر خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے تحفظات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کو پاکستان منصوبہ کا سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پاور پلانٹ لگانے کے بجائے کیٹی بندر کو اہمیت دی جائے ، تھر سے کوئلہ ریلوے لائن کے ذریعے کیٹی بندر آئے اور پھر وہاں سے اندرونی اور بیرونی ملک بھیجا جائے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ جو پاور قانون میں ہیں وہ ہی رینجرز کو دیئے ہیں ، اسی کے تحت وہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ کراچی پر مراد علی شاہ نے کہا کہ افسوس ہے کہ چودھری نثار اب تک نہیں آئے۔وزیر خزانہ نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کے نام تبدیل ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا دنیا میں قائم اسٹاک ایکسچینجز کا نام شہروں سے منصوب ہوتے ہیں، یہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

متعلقہ عنوان :