اپالو سپورٹس نے فیض باغ کرکٹ کلب کوشکست دے دی

منگل 12 جنوری 2016 14:08

لاہور ۔12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) اپالو سپورٹس اور فیض باغ کرکٹ کلب کے درمیان ریس کورس پارک کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کھیلا گیا۔ اپالو سپورٹس نے فیض باغ کرکٹ کلب کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

فیض باغ جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔جواب میں اپالو سپورٹس نے 39.3 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ میچ کے اختتام پرحاجی میاں محمد الیاس مغل نے شاندار سینچری بنانے پربلال ارشاد کو کیش ایوارڈ دیا۔

متعلقہ عنوان :