ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال فیصل آباد میں جدیدکڈنی کیئر سنٹر فنکشنل کر دیا گیا

منگل 12 جنوری 2016 14:05

فیصل آباد ۔12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال فیصل آباد میں 30ڈائیلاسز مشینوں ، 30بیڈز اور دیگر جدید سہولیات سے آراستہ کڈنی کیئر سنٹر فنکشنل ہو گیاجبکہ مذکورہ سنٹر کیلئے 8کرورڑ روپے ، انفراسٹرکچر کیلئے 10کروڑ اور آلات کیلئے 10کروڑ روپے کے فنڈ جاری کئے گئے ہیں جس سے گردے کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات میسر آسکیں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایک تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کڈنی کیئر سنٹر کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر پنجاب میڈیکل کالج فیصل آبادکے پرنسپل ڈاکٹر فرید ظفر نے بتایاکہ ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل کی سربراہی میں بریسٹ کلینک بھی فنکشنل ہو چکاہے۔

متعلقہ عنوان :