رہائشی علاقوں میں دفاتر،سی ڈی اے نے وزارت داخلہ اور کابینہ ڈویژن سے رجوع کا فیصلہ کرلیا

منگل 12 جنوری 2016 13:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)نے سیاسی جماعتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان دفاتر کے خلاف وزارت داخلہ اور کابینہ ڈویژن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جورہائشی علاقوں میں اپنے دفتری اور روزانہ کے معمولات انجام دے رہے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے نے وزراء کو کہا ہے کہ وہ متعلقہ حلقوں کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اورسیاسی جماعتوں کے دفاتر رہائشی علاقوں سے منتقل کئے جاسکیں۔

ان اداروں میں اے این ایف ، نادرا کے دفاتر شامل ہیں۔سی ڈی اے ان دفاتر کو سیل کردے گی اگر اس طرح کی خلاف ورزی جاری رہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خط چیرمین سی ڈی اے کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو لکھا گیاہے جس میں کہا گہاہیکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سی ڈی اے نے رہائشی علاقوں کو دفاتر اور کمرشل علاقوں کے طور پر استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی شروع کررکھی ہے ۔

(جاری ہے)

اوراسلام آباد میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور مکانات کے خلا ف فوری ایکشن کیا جاتا ہے ۔اور مکانات کو سیل کردیا جاتا ہے ۔اور مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزارت داخلہ کے ماتحت آنے والے بعض ادارے بھی بلڈنگ اور زون ریگولیشن آرڈیننس کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔خط میں بعض سیاسی جماعتوں کا بھی ذکر ہے جو رہائشی علاقوں میں اپنے دفاتر قائم کئے ہوئے ہیں جن میں جماعت اسلامی،آل پاکستان مسلم لیگ،پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :