اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ ، وزیر اعظم تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر چلیں،سراج الحق

منگل 12 جنوری 2016 13:49

اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ ، وزیر اعظم تمام صوبوں کو اعتماد میں لے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی مذاکرات کا حامی نہیں رہا ۔ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں جو وعدے کئے تھے ان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ ہے پاکستان میں اس منصوبے سے ترقی کے لئے راستے کھلیں گے وزیر اعظم تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر چلیں اور ان کے خدشات دور کر کے فوج کو اس منصوبے کا تحفہ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف خود پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ہینڈل کریں اور تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر چلیں اور اس منصوبے کا آغاز کیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی مذاکرات کا حامی نہیں رہا جبکہ اس نے ایک بار پھر پٹھانکوت واقعہ کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی ہے

متعلقہ عنوان :