مخالفین کو زہریلے انجکشن لگانے والے ملزم فریدالدین کی ڈگری بھی جعلی نکلی

فرید الدین نے جامعہ کراچی سے 2006میں بی ایس سی کی ڈگری پر ہسپتال میں ترقی حاصل کی ،عدالتی حکم پر تحقیقات کے بعد بی ایس سی کی ڈگری جعلی نکلی

منگل 12 جنوری 2016 13:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو اسپتال میں زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرنے والے ملزم فرید الدین کی ڈگری جعلی نکلی ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کا کارکن اور عباسی شہید ہسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس فرید الدین جعلی ڈگری کا حامل نکلا ۔گرفتار ملزم فرید الدین نے جامعہ کراچی سے 2006میں بی ایس سی کی جعلی ڈگری پر ہسپتال میں ترقی حاصل کی ۔

عدالت کے حکم پر تحقیقات کے بعد جامعہ کراچی نے فرید الدین کی بی ایس سی کی جعلی ڈگری کی تصدیق کردی ۔

(جاری ہے)

ملزم کی جعلی ڈگری انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردی گئی فرید الدین کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر سنگین الزامات کا مقدمہ زیر سماعت ہے ۔ فریدالدین کو رینجرز نے عباسی شہید اسپتال سے گرفتار کیا تھا ۔ملزم کی نشاندہی پر کھجی گراؤنڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔ملزم نے جے آئی ٹی میں مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کو زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرنے کے علاوہ اور بھی کئی سنسنی خیز انکشافات کئے تھے۔انسداددہشت گردی کی عدالت نے ملزم کی جعلی ڈگری کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :