جناح ہسپتال سے لاپتہ ہونے والا پانچ سال بچہ مل گیا‘نامعلوم شخص بچے کو ہسپتال کی حدود میں چھوڑ گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 جنوری 2016 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 جنوری۔2015ء) لاہور کے جناح ہسپتال سے لاپتہ ہونے والا پانچ سال بچہ مل گیا ، نامعلوم شخص بچے کو ہسپتال کی حدود میں چھوڑ گیالاہور کے جناح ہسپتال میں والدہ ذنیرہ کے ساتھ آنے والا 5 سالہ فہد گزشتہ روز لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس بچے کی تلاش میں تھی تاہم پولیس کے مطابق صبح سویرے نا معلوم شخص بچے کو کینال روڈ پر چھوڑ گیا۔

(جاری ہے)

جہاں شہریوں نے پولیس کو بچے کی اطلاع دی ، پولیس نے بچے کو قبضہ میں لے کر والدین سے رابطہ شروع کر دیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیچ کی ذریعے ملزمان کی کھوج بھی لگائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :