عدالت نے ای اوبی آئی کرپشن کیس میں ملوث اے کے ڈی کمپنی کے تین ملزمان کو جیل بھیج دیا
عمر جمشید منگل 12 جنوری 2016 13:37
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 جنوری۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ای اوبی آئی کرپشن کیس میں ملوث اے کے ڈی کمپنی کے تین ملزمان کو جیل بھیج دیا،اے کے ڈی کمپنی کے سی ای او اور دو ڈائریکٹرز کو شیئرز میں گھپلوں کے الزام میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
(جاری ہے)
ملزمان میں اے کے ڈی کے سی ای اوفرید عالم اور2ڈائرکٹرزطارق اورمحمداقبال شامل ہیں۔
عدالت نے تفتیشی افسرکو تحقیقات مکمل کرکے14دن میں چالان پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔عدالت نے تفتیشی افسرسے سوال کیا کہ دیگر19ملزمان کیوں گرفتارنہیں کیے گئے، جس کے جواب میں تفتیشی افسر نے کہا کہ دیگرملزمان لاہوراورفیصل آباد میں ہیں،گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔ملزمان کے وکیل شہاب سرکی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت آج ہی دائرکی جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.