بپاشا باسو کی کرن سنگھ گرورسے شادی نہ کرنے کی وجوہات منظر عام پر

منگل 12 جنوری 2016 13:22

بپاشا باسو کی کرن سنگھ گرورسے شادی نہ کرنے کی وجوہات منظر عام پر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بولڈ اداکارہ بپاشا باسو آجکل اپنے حالیہ بوائے فرینڈ اداکار کرن سنگھ گروور کے عشق میں مبتلا ہیں۔پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ بپاشا تو تاحال کنواری ہیں تاہم کرن سنگھ گروور شادی شدہ ہیں۔ دونوں اداکاروں کی شادی کے درمیان سب سے بڑی رکاوٹ ہی کرن کی گزشتہ شادی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کرن سنگھ گروور ماضی میں دو مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔اگرچہ انکی دوسری اہلیہ جینیفر ونگٹ دسمبر2014ء سے ان کے ساتھ رہائش پزیر نہیں ہیں لیکن جوڑے میں تاحال طلاق بھی واقع نہیں ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن اور جینیفر میں علیحدگی کی سب سے بڑی وجہ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن کی قربت کو قرار دیا گیا ہے۔آجکل جوڑے کو اکثر مقامات پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے دیکھا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں حال ہی میں اداکارہ نے اپنی سالگرہ بھی تھائی لینڈ میں کرن سنگھ گروور کے ساتھ ہی منائی تھی