سرگودھا پولیس کی کارروائی،12 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات، ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

منگل 12 جنوری 2016 13:06

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء ) پولیس نے ہیروئن210گرام، شراب40بوتل ، ناجائز اسلحہ برآمدکر کے12ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے جاوید اقبال سکنہ خوشاب سے ہیروئن210گرام، تھانہ سلانوالی پولیس نے اخلاق احمد سکنہ چک115شمالی سے شراب20بوتل،محمد ممتاز سکنہ چک152شمالی سے بندوق12بور معہ1کارتوس، غلا م دستگیر سے چک141شمالی سے پسٹل30بور معہ2گولیاں، عمران سکنہ چک152شمالی سے پسٹل30بور معہ3گولیاں، خادم حسین سکنہ چنیوٹ سے پسٹل30بور معہ3گولیاں،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے ملازم حسین سکنہ تحت ہزارہ سے شراب20بوتل،تھانہ جھاوریاں پولیس نے وسیم جاوید سکنہ خوشاب سے ریوالور32بور معہ6گولیاں، تھانہ پھلروان پولیس نے خالد محمود سکنہ چک2جنوبی سے بندوق12بور معہ2کارتوس،تھانہ بھیرہ پولیس نے فصیل عباس سکنہ ڈھل سے پسٹل30بور معہ4گولیاں، تھانہ سٹی پولیس نے محمد اکبر سکنہ اوتیاں سے پسٹل30بور، تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے ریاض عباس سکنہ روڈی سے پسٹل30بور معہ4گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :