آکلینڈ میں کیوی میڈیا کی محمد عامر پر سوالات کی بوچھاڑ

پانچ برس بعد ٹیم میں واپس لوٹنے والے عامر نے مینجمنٹ کی ہدایت پر تمام سوالات کو ’مسکرا‘ کر ٹال دیا

منگل 12 جنوری 2016 12:43

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) آکلینڈ می ں کیوی میڈیا نے عامر پر یلغار کردی، آکلینڈایئرپورٹ پرکئی صحافی کیمرہ اور مائیک لے کر پیسر کے سامنے آگئے، پانچ برس بعد ٹیم میں واپس لوٹنے والے عامر نے مینجمنٹ کی ہدایت پر تمام سوالات کو ’مسکرا‘ کر ٹال دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی میں مختصر قیام کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گئی جہاں وہ میزبان سائیڈ سے تین ٹوئنٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

حسب توقع جیسے ہی فکسنگ کیس میں پابندی کی سزا بھگت کر ٹیم میں واپس آنیوالے فاسٹ بولر محمد عامر آکلینڈایئرپورٹ سے باہر آئے تو کیمرے اور مائیک تھامے مقامی میڈیا نے باقی کھلاڑیوں کو چھوڑ کر ان کی جانب دوڑ لگائی، فوٹوگرافرز بھی پیسرکی تصاویر بنانے میں مصروف رہے۔ ٹیم مینجمنٹ کی سخت ہدایات کے سبب عامر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے صرف چہرے پر مسکراہٹ سجائے رکھی۔اس بات سے ان خدشات کی تصدیق ہوگئی کہ انھیں اس ٹور کے دوران قدم قدم پر مقامی میڈیا کی سخت اسکروٹنی کا سامنا ہوگا، البتہ جس وقت انھوں نے فکسنگ کا جرم کیا تب کم عمر اور پسماندہ علاقے و غریب خاندان سے تعلق کی وجہ سے لوگوں کی ہمدردی بھی پیسر کو حاصل ہے۔