آفریدی ، وقار یونس نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کیلئے پرعزم ، عامر کی واپسی پر بھی خوش
منگل 12 جنوری 2016 12:41
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) قومی ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے محمدعامر کی واپسی کو خوش آئند ہے قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر دنیا کے بہترین بولرزمیں شامل ہیں،کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ محمدعامر نے غلطیوں سے بہت کچھ سیکھاہے۔ آکلینڈ میں پریس کانفرنس کے دوران آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کیلیے پر عزم ہے، ٹیم میں متعددنوجوان باصلاحیت کھلاڑی موجودہیں کیویز کیخلاف وائٹ واش کرکے سیریز کے ساتھ ساتھ عالمی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے ۔
ایک سوال کے جواب میں آ فریدی کا کہنا تھا کہ میڈیا سے مثبت رویئے کی امید ہے آکلینڈ میں بھی میڈیا نے لوکل کرنسی نہ ہونے پر ایک اور تماشہ کھڑا کردیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی پانچ سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے ، اب وہ مختلف روپ میں دکھائی دیں گے۔عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اب انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے بے چین ہے ، 2،4 انٹرنیشنل میچ کھیل کر ردھم حاصل کرلے گا۔
پانچ سال بعد یہ دیکھنا ہے کہ عامر اب کیسا فاسٹ بولر ہے امید ہے وہ گراؤنڈ میں بھی بہترین کارکردگی دکھاسکیں اور سپیڈ برقرار رکھ سکیں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے حوالے سے ہیڈ کو چ کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی فیورٹ نہیں ہے، دونوں ٹیموں میں کئی میچ ونرز موجود ہیں مواقع سے فائدہ اٹھانے والی ٹیم ہی جیتے گی۔واضح رہے کہ رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 15جنوری سے شروع ہوگی جو 20 جنوری تک جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.