آزاد کشمیر کے وزیر برقیات فیصل ممتاز راٹھور کا آئندہ الیکشن میں حصہ لینے سے انکار

منگل 12 جنوری 2016 12:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات فیصل ممتاز راٹھور نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔بڑے بھائی مسعود ممتاز راٹھور جو کہ مسلم لیگ (ن) میں ہیں ان کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر برقیات فیصل ممتاز راٹھور نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ چندروز قبل اسلام آباد کشمیر ہاؤس راٹھور برادری کے ایک اہم اجلاس میں کیا جس کی صدارت حاجی نواز خان نے کی تھی اجلاس میں مسعود ممتاز راٹھور راجہ سربلند راٹھور فیصل ممتاز راٹھور اور راٹھور برادری کے سینئر لوگوں نے شرکت کی،اجلاس میں وزیر برقیات فیصل راٹھور کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور سب نے ان کی کار کردگی کو غیر تسلی بحش قرار دیا جس پر فیصل راٹھور نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے انکا کرتے ہوئے مسعود ممتاز راٹھور کی حمایت کا اعلان کر دیا جس پر تمام شرکاء اجلاس نے اتفاق کیا ،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کے اگلے الیکشن میں سابق ایم ایل اے مسعود ممتاز راٹھور مسلم لیگ (ن)کی جانب سے الیکشن لڑیں گے ،جبکہ فیصل راٹھور سمیت تمام برادری انکو سپورٹ کرے گی۔

(جاری ہے)

تاہم اگلے چند روز مزید مشاورت کے بعد حویلی کہوٹہ میں اجلاس بلایا جائے گا جہاں اسکا حتمی فیصلہ کر کے اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :