انوشکا شرما نے ”سلطان“ کی ہیروئن بنتے ہی فلم کی اہم معلومات لیک کر دیں

منگل 12 جنوری 2016 12:18

انوشکا شرما نے ”سلطان“ کی ہیروئن بنتے ہی فلم کی اہم معلومات لیک کر ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) سپر سٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”سلطان “ نمائش سے قبل ہی فلمی حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ پہلے پہل سپر سٹار کیلئے ہیروئن کی تلاش جاری تھی جو کسی صورت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی اور سپر سٹار اکیلے ہی شوٹنگ میں حصہ لے رہے تھے۔ علاوہ ازیں سلمان خان کا فلم کیلئے خصوصی گٹ اپ بھی بڑی حد تک عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اب جب سلطان کیلئے اداکارہ انوشکا شرما کا انتخاب کیا جا چکا ہے تو سننے میں آرہا ہے کہ فلم میں دو ہیروئنز جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے سٹار سکرین ایوارڈز کی تقریب میں کے ریڈ کارپٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتا یا کہ سلطان میں صرف وہی سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ان کے علاوہ کوئی دوسری ہیروئن فلم کی کہانی کا حصہ نہیں ہے۔واضح رہے سپر سٹار سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :