سلمان خان کابہن کی خاطر بہنوئی کوگرل فرینڈ سے دور رہنے کا حکم

منگل 12 جنوری 2016 12:17

سلمان خان کابہن کی خاطر بہنوئی کوگرل فرینڈ سے دور رہنے کا حکم

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) اداکارپلکت سمراٹ نے کچھ عرصہ قبل بولی ووڈسپر سٹارسلمان خان کی راکھی سسٹر شویتا روہیراکے ساتھ شادی کی تھی جو اب تنازعات کا شکار ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق پلکت سمراٹ اور انکی اہلیہ شویتا روہیرا کے درمیان تنازعے کی بڑی وجہ اداکارہ یامی گوتم کو قراردیا جا رہا ہے۔ شویتا روہیرا متعدد بار اس بات کو میڈیا کے سامنے کر چکی ہیں کہ انکی ازدواجی زندگی میں زہر اداکارہ یامی کی وجہ گھلا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے پلکت سمراٹ اور یامی گوتم آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”صنم رے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پلکت نے سپرسٹار کے کہنے پریامی گوتم سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔زرائع کے مطابق سلمان خان نے پلکت سمراٹ سے اپنی 50سالگرہ کے موقع پر خصوصی ملاقات کی تھی اور اسے اپنی اہلیہ شویتا کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کی نصیحت بھی کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے پلکت سمراٹ اب بڑی حدتک اداکارہ یامی گوتم سے دور ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :