پاکستان سپر لیگ کے لیے پشاور کی ٹیم کے ٹرائلز جاری

منگل 12 جنوری 2016 11:53

پاکستان سپر لیگ کے لیے پشاور کی ٹیم کے ٹرائلز جاری

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے لیے پشاور کی ٹیم کے ٹرائلز جاری ہیں اس سلسلے میں زلمی فاوٴنڈیشن نے ٹیلنٹ ہنٹ میں ایک گوہرنایاب ڈھونڈ نکالاہے۔

(جاری ہے)

15سالہ بلال نے سب کو اپنی تیز رفتار باوٴلنگ سے حیران کردیا۔اس نے اپنی صلاحیت سے سلیکشن بھی ممکنہ طور پر یقینی بنالی ہے۔ محمد بلال نامی اس کھلاڑی نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ محمد بلال نے کہاہے کہ کھلاڑی خبردار ہوجائے کیوں کہ میں آنے والا ہوں۔