ایشیاء کپ کے 4 سالہ سپانسر شپ حقوق فروخت ہوگئے

منگل 12 جنوری 2016 11:51

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق 2016ء سے 2019ء کے دوران 10 ٹورنامنٹس کیلئے سپانسر شپ رائٹس بھارتی سپورٹس مینجمنٹ کمپنی کو دیئے گئے ہیں اور اس دوران مینز ایشیاء کپ ، ویمنز ٹورنامنٹ ، ایشیاء کپ کوالیفائرز ایمرجنگ ایونٹ اور انڈر 19ایشیاء کپ کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نئی پارٹنر شپ کا آغاز چوبیس فروری سے بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے ذریعے ہوگا۔