آسٹریلیا :گرمی میں کمی، ہوائیں چلنا بند ،جھاڑیوں میں لگی آگ بجھنے لگی

منگل 12 جنوری 2016 11:46

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) ا آسٹریلیا کے مغربی علاقے میں گرمی کی شدت اور ہواوں کی رفتار میں کمی کے باعث جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانا آسان ہوگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جھاڑیوں میں چھ روز قبل لگنے والی اس شدید آگ کے باعث دو افراد ہلاک، 71 ہزار ہیکٹر (1 لاکھ 75 ہزار ایکڑ)ر رقبے پر جھاڑیاں ملیا میٹ اور128 گھروں سمیت 143 تعمیرات تباہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

حالیہ واقعے میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد رواں سال آگ لگنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔مغربی آسٹریلیا کی وزارت ہنگامی امور کے وزیر جوفرانسز نے صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت موسم بہترین ہے اور ہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس قابل ہوئے ہیں کہ آگ پر قابو پاسکیں۔انھوں نے کہا کہ آگ اب بھی قابو میں نہیں تاہم امید ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اس پر قابو پایا جاسکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ورونا، ہیمل اور یارلوپ کے علاقوں میں ہنگامی حالت ختم کرکے الرٹ کا درجہ کم کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :