جھنگ :بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،12افراد شدید زخمی ،پانچ کی حالت تشویشناک

منگل 12 جنوری 2016 11:45

جھنگ،شاہ جیونہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) جھنگ سرگودھا روڈ پر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12افراد شدید زخمی ہو گئے ،5کو تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھنگ سرگودھا روڈ پر موڑ منڈی سٹاپ کے قریب تیز رفتار بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار 12افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئیں۔عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور نے بریکیں لگانے کی کوشش کی مگر بارش اور پھلسن کی وجہ سے بس ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی ۔واقعہ کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منڈی شاہ منتقل کیا جبکہ مقامی لوگوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :