اسلام آباد ایئرپورٹ سے قطرمنشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

منگل 12 جنوری 2016 11:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء ) بے نظیر ایئرپورٹ پرتعینات اہلکاروں نے قومی ایئر لائن کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر سے ہیروئن برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بے نظیرایئرپورٹ سے قطرکے دارالحکومت دوحہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 287 کے مسافرکا معائنہ کرنے پرپتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں منشیات سے بھرے کیپسولز ہیں۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول اگلوائے گئے۔ اینتی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزم کا نام شاہد علی ہے اور اس کے پیٹ سے ایک کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :